5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وکیل ہوں ،وکلا سے رشتہ نہیں توڑ سکتا،ڈاکٹر بابر اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ وکیل ہیں ،کورٹ کچہریوں میں جوان ہوئے ہیں ، اس لیے وکلا سے رشتہ نہیں توڑ سکتے ?ڈاکٹر بابر اعوان نے راولپنڈی کچہری کادورہ کیا اور وکلا کے چیمبرز میں جا کر ان سے ملاقاتیں کیں ?اس موقع پر وکلا سے گفت گو کر تے ہو ئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وکلا نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے قربانیاں دیں اور ملک میں شعور و آگہی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ?انہوں نے کہا کہ وہ وکلا کے مسائل کو بہتر طور پر جانتے ہیں ?ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں قائم تمام بار ایسوسی ایشنز کو پہلی مرتبہ ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے ?وکلا کی جانب سے بار اور کچہری کے معاملات میں دلچسپی لینے پر وکلا کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان کا شکریہ ادا کیا گیا ?