تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ضمانت منسوخ ہونے پر وکلا نے لاہور کورٹ سے ملزم کو فرار کرادیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ میں وکلا نے ایک مرتبہ پھر ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کو پولیس سے چھین کر فرارکرادیا?لاہورہائی کورٹ میں چونیاں کے جہانگیر کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے پیش ہوئی،ملزم کے خلاف چونیاں پولیس نے324دفعہ کے تحت مقدمہ درج کررکھاتھا?ملزم کی عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کردی اوراسے فوری گرفتارکرنے کاحکم دیدیا،ملزم کمرہ عدالت سے باہر نکلاتووہاں موجود ہائی کورٹ بارکے ایک سینئر عہدیدار اوردیگر وکلا نے پولیس سے ملزم کوچھین لیا اس دوران وکلا اورپولیس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی جس سے اے ایس آئی محمدآصف کی وردی پھٹ گئی ?ہنگامہ آرائی کے د وران ملزم جہانگیر فرار ہوگیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.