5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب حکومت کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی آئی ڈی کی تنظیم نو کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سی آئی ڈی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ہے?وزیراعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں امن و امان سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی?ایوان وزیر اعلی? لاہور میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کئے بغیرنہ تو بیرونی سرمایہ کاری ممکن ہے اور نہ ہی ترقی کی جاسکتی ہے اجلاس میں د ہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے سی آئی ڈی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلی? نے کہا کہ سی آئی ڈی کو بہترین پیشہ ورانہ افسران، تربیت اورجدید آلات سے لیس کیا جائے گا?