تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:عمران خان کا جعلی ووٹر لسٹ کی جوڈیشیل انکوائری کا مطالبہ

جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس حلقہ160 میں ہونے والے انتخابات میں جعلی ووٹروں کی لسٹ موجود ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ وہ اس معاملے کی جوڈیشیل انکوئری کرائے ?لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حلقہ160 میں7 ہزار584 جعلی ووٹ بنارکھیں ہیں? انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ ان جعلی ووٹروں کی جوڈیشل انکوئری کرائے ?انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کی خاطر علامہ اقبال ٹاؤن کی طرف سے ساڑھے چار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام حلقے میں شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران الیکشن جیتنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں عمران خان نے کہا کہ وہ آخری دم تک شریف بردران کا مقابلہ کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.