تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی عورت کی محرومیوں کا ذمہ دار مغرب ہے، ریاض گوندل

جنگ نیوز -
برلن…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …موومنٹ آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین شاہد ریاض گوندل نے کہا کہ پاکستانی عورت کوآج جن محرومیوں اور مشکلات کاسامنا ہے اس میں مغرب سب سے زیادہ ذمہ دار ہے? اسی کی دہائی میں امریکہ سمیت پورے مغرب کے سر پر سوویت یونین کو سبق سکھانے کا خبط سوارتھااوراسی لیے انھوں نے تاریخ کے بد ترین ڈکٹیٹر ضیا الحق کو نہ صرف سپورٹ کیابلکہ پاکستان کے اندرمذہبی جنونیت، فرقہ واریت ، انتہاپسندی اور رجعت پسندی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تاکہ سوویت یونین کے خلاف جانباز اور سر بکفن جنگجو دستیاب آسکیں? یہ بات انہوں نے جرمنی کے شہر راسٹارٹ میں دو روزہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی? انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختاراں مائی کے سانحہ کے بعد میڈیا اور سول سوسائٹی میں جس بحث کا آغاز ہواء اسکے بڑے ہی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ? اس واقعے نے آئین سازاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خوابِ غفلت سے جگایا، معاشرے کے اندر عورت کو حقوق دینے اور اس تحفظ دینے کی ضرورت کو پہلے سے کہیں زیادہ اجاگر کردیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.