5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی، سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا?تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، بعد ازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے?