5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی واردتوں میں ملوث7 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی واردتوں میں ملوث7 ملزمان کو گرفتار کرلیا?پولیس کے مطابق عزیر آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے ملزمان میں آصف،شاہد اورارشاد علی شامل ہیں،گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے،جبکہ سپرمارکیٹ تھانے کی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر2 ملزمان کو جوئے کی پرچیوں سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران2افراد کو منشیات سمیت حراست میں لے لیا گیا،گرفتار ہونے والے ساتوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں?