تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گلوکار و اداکار علی ظفرریئلٹی شو میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر پاکستان اور انڈیا میں مقبول ریئلیٹی شو انڈین آئیڈل5 میں شرکت کرنے بھارت جارہے ہیں?انڈین آئیڈل میں علی ظفر بالی وڈ میں بننے والی اپنی فلم تیرے بن لادن کی میوزک سی ڈی لانچ کرنے کے ساتھ پرفارم بھی کریں گے، اس شو میں تیرے بن لادن کے میوزک ڈائریکٹرز شنکر، احسان اور لوئے بھی شریک ہوں گے، علی ظفر نے تیرے بن لادن میں نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ اس فلم کے تین گانے گائے اور ایک گانا کمپوز بھی کیا ہے، یعنی تیرے بن لادن میں علی ظفر ہر طرح سے چھائے ہوئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.