تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات:پانچ سرکاری ا سکولوں کو جدید آلات اور فرنیچرز کی فراہمی

جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پانچ سرکاری ا سکولوں کو جدید آلات اور فرنیچرز کی فراہمی سمیت دیگر منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں? ملاکنڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق منصوبوں کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مینگورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سیدو شریف، گورنمنٹ سینٹی نیئل ماڈل اسکول اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی بابا مینگورہ کو پچاس کمپیوٹرز، دس پرنٹرز، دس ا سکینرز، پچاس عدد میزیں اور کرسیاں اور دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے? جبکہ غالیگئی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بھی مکمل کرلیا ہے? اس منصوبے کے تحت علاقہ میں6004میٹر طویل پائپ لائن بچھا کر پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.