تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ کے ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں اضافے کی کوشش جاری ہے،سردار احمد

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ میں آئندہ سال کے بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ دیگر تینوں صوبوں میں پنشنرز کیلئے پندرہ سے بیس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے?مالی سال دوہزاردس اور گیارہ کے بجٹ میں وزیراعلی? سندھ کی تقریر میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان تو کیا گیا لیکن پنشنرز کو اضافے کی نوید نہیں سنائی گئی?وفاقی بجٹ میں پنشنرز کو پندرہ سے بیس فیصد اور پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کردیا گیا ہے?سندھ اسمبلی سے بجٹ پاس ہوجانے کی صورت میں سندھ کے پنشنرز اس اضافے سے محروم ہوجائیں گے?متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں پنشن میں اضافے کا اعلان نہیں کیا جاسکاہے اس سلسلے میں کوشش کی جاری ہیں کہ سندھ میں بھی پنشنرز کو یہ اضافہ دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ تین صوبوں میں اضافہ ہو اور سندھ میں نہ ہو?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.