تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رحمان ملک نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے نیب ریفرنس میں غیرحاضری سے قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے برقرار رکھے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے? رحمان ملک کے وکیل علی ظفر کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے ، لاہور ہائی کورٹ نے رحمان ملک کی اس اپیل کو سترہ مئی کو خارج کردیا تھا جس میں انہوں نے احتساب عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا ختم کرنے کی درخواست کی تھی? ہائی کورٹ نے جس دن ان کی سزا کو بحال کیا اسی دن صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو دی جانے والی سزا معاف کردی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.