5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران پر امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کے پابند نہیں،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی فیصلوں کے پابند نہیں ،اقوام متحدہ نے پابندیاں لگائیں تو عمل کرینگے،انہوں نے یہ بات ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک ظہرانے سے خطاب میں کہی?ان کہنا ہے کہ عدالتوں اور احتساب سے خوفزدہ نہیں ، دامن صاف ہے ،ادارو ں کے تصادم کا تاثر دینے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ?وزیراعظم نے کہاہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے امریکی فیصلوں کاپابند نہیں تاہم اقوام متحدہ نے پابندیاں لگائیں تو عمل کریں گے? پاکستان اور ایران کے گیس معاہدے کے حوالے سے عالمی قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا پاکستان اس منصوبے پر امریکا کے فیصلے کا پابند نہیں ہے ? انہوں نے کہاکہ ملک میں قومی سیاست میں مفاہمت کی پالیسی کو متعارف کرایاگیا ہے جس سے جمہوریت کو استحکام ملا? انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم ، متفقہ این ایف سی ایوارڈ اور آغاز بلوچستان پیکیج بھی قومی اتفاق رائے اور مشاورت سے مکمل ہوئے ? وزیراعظم نے کہاکہ ہم عدالتوں اور احتساب سے خوفزدہ نہیں ہیں ،ہمارا دامن صاف ہے اورہم عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ? انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان تصادم کا تاثر دینے والے غلط فہمی کا شکار ہیں?