تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برازیل :سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد42 ہوگئی

جنگ نیوز -
برازیل :سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد42 ہوگئی

برازیلیا…برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی جبکہ ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق شمال مشرقی برازیل میں گزشتہ ہفتہ آنے والے شدید بارش کے باعث سیلابی پانی کے تیز بہاو کی زد میں آکر کئی قصبہ اور گاؤں صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم ازکم 42 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست ایلاگواس اور نمباوکو میں دریاوں میں طغیانی کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور کم ازکم 40 ہزار افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ۔ سیول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ریاست ایلاگواس میں ڈیم پھٹنے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ 6سو7 افراد لاپتہ ہیں اور ریاست نمباوکو میں 13 افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 دونوں کے دوران 13 انچ بارش ریکارڑ کی گئی اور مزید بارش کی پیشن گوئی ۔ برازیل کے صدر لولا ڈی سیلوا نے ایک ایمرجنسی میٹنگ کے دوران حکام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کام کو جنگی بنیادوں پر پورا کریں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.