تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میر پور:سگریٹ کمپنی کا مغوی مالک بازیاب،ڈاکوگرفتار

جنگ نیوز -
میر پور:سگریٹ کمپنی کا مغوی مالک بازیاب،ڈاکوگرفتار

میرپور…میر پور آزاد کشمیر میں واقع سگریٹ کمپنی پر قبضہ کرکے اس کے مالک کوتشددکے بعد اغوا کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کو بھمبر پولیس نے گرفتارکرلیا ۔ فیکٹری مالک کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھمبر کی تحصیل برنالہ میں محمد ا نور اور غلام سرور نامی دو بھائیوں نے ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری لگائی ہوئی ہے جس پر ان کے تیسرے بھائی محمد اسلم نے قبضہ کرلیااور اپنے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کراغوا کرنے کی کوشش کی۔اے ایس پی بھمبر پولیس کامران علی نے جیونیوز کوبتایا کہ محمد اسلم پنجاب سے لائے گئے 16 خطرناک ملزمان کے ہمراہ سگریٹ فیکٹری میں داخل ہوا اور اپنے دونوں بھائیوں پر حملہ کردیا جس سے فیکٹری مالک محمد انور شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری پر چھاپہ مار کے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 21 رائفلز، 5000راؤنڈز، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.