تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر وبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپختون خواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج گرج وچمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔جس کے باعث گرمی کی لہرتھم جائے گی، جبکہ سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی لہر دو سے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دارالحکومت اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں 43،منڈی بہاالدین میں 46، پشاور 44، کوئیٹا 39، لاڑکانہ 47، نوابشاہ44،سکھر میں زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپختون خواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج گرج وچمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،جبکہ سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی لہر دو سے تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.