5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انیل کپور کی چھوٹی بیٹی ریہا نے پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کر لیا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ کی ویٹرن اداکار انیل کپور کی بڑی بیٹی سونم کپور کے بعد، جو پہلے ہی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نمایا ں مقام بناچکی ہیں اب ان کی چھوٹی صاحبزادی ریہا نے بھی فلمی دنیا میں بھر پور طریقے سے اپنی آمد کا اعلان کردیا ہے مگر ایک اداکارہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ وہ بطور پرڈیوسر بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔ ریہا نے Aisha نامی فلم پروڈیوس کرکے بالی وڈ میں اپنی آمد کا اعلان کردیا ہے جس میں ان کی بہن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ریہا کپور کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی دوفلمیں Aisha سے قطعی مختلف ہوں گی جو رومانوی وکامیڈی ہوں گی اور اپنے شائقین کو مسکرانے پر مجبور کردیں گی تاہم ریہا اپنی بہن سونم کپور اور والد کی طرح بالی وڈ میں بطور پروڈیوسر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پاتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تو ان کی فلموں کے ریلیز ہونے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔