5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نام ور گلوکارہ شکیرا چاکلیٹ کی دیوانی ہیں
جنگ نیوز -
لندن . . . چاکلیٹ دیکھ کر تو ہر چھوٹے بڑے کے منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن مشہور اور خاص طور پر شوبز کی شخصیات کو اس ہائی کیلوری میٹھی غذاسے دوری بنائے رکھنی پڑتی ہے۔کولمبیا سے تعلق رکھنے والی نغمہ نگار،گلوکارہ،موسیقار،پروڈیوسر اور ڈانسر33سالہ شکیرا بھی چاکلیٹ کی بہت دیوانی ہیں۔فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2010کے آفیشل گانے Waka Wakaسے آجکل خبروں میں سرگرم گلوکارہ شکیرا کاکہنا ہے کہ وہ چاکلیٹ کی نشے کی حد تک دیوانی ہیں اور آجکل ڈائیٹ پر ہونے کے باوجودبھی وہ ہر وقت چاکلیٹ کے ہی خواب دیکھتی رہتی ہیں۔شکیرا کے مطابق زندگی میں پہلی بار انہیں چاکلیٹ صرف سپنوں میں ہی کھانی پڑی اور وہ جب بھی نیند سے بیدار ہوتیں تو ان کی آنکھیں آنسو ؤں سے بھری ہوتیں۔