5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گلگت بلتستان کا پہلا بجٹ پیش آج پیش کیا جائیگا
جنگ نیوز -
گلگت . . . گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد آج پہلا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں صوبائی وزیر مالیات محمد علی اختر آج گلگت بلتستان حکومت کا پہلا بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔بجٹ آج صبح تقریبا دس بجے قانون ساز اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون وزیر شکیل احمد کے مطابق بجٹ عوام دوست ہوگا اور اس میں تقریبا دو ارب روپے کی کٹوتی ہوئی ہے ۔بجٹ کے بعد گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور غربت و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے۔