5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل کی سطح میں گلیشئرپگھلنے کے باعث مسلسل اضافہ
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطاآباد جھیل کے اسپل وے میں دھماکوں کے بعداسپل وے سے پانی کااخراج مسلسل بڑھ رہاہے جبکہ گلیشئرپگھلنے کے باعث جھیل کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث گلمت اور ششکٹ میں مزید چھ گھر زیر آب آگئے ہیں۔عطاآباد جھیل کے اسپل وے میں گزشتہ روز دھماکہ خیز مواد کے ذریعے بلاسٹنگ کرکے پانی کے اخراج میں رکاوٹ بننے والے پتھروں کوہٹائے جانے کے بعد اسپل وے میں پانی کا بہاؤمسلسل بڑھ رہاہے۔ادھرہنزہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد گلیشئیرز کے پگھلنے میں بھی تیزی آگئی ہے جس کی وجہ سے جھیل کی سطح میں اضافہ ہورہاہے جس کے باعث گلمت اور ششکٹ میں مزیدچھ گھرڈوب گئے ہیں۔حکام کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عطاآباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کے اخراج میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور ااسپل سے سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں جھیل کی سطح بتدریج کمی ہوگی۔۔اسپل وے میں گزشتہ کی گئی کارروائی کے بعد آج حکام اسپل وے کی صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ادھر گلگت اور ہنزہ میں موسم صاف ہے اور متاثرین کے لئے ہیلی سروس جاری ہے۔جبکہ شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن بھی سہ پہر چار بجے تک کھلارہے گا۔