5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ماں کا بوسہ نومولود کو متعدد انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
ویلنگٹن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ماں اور بچے کا رشتہ پیار کی خوبصورت ڈور سے بندھا ہوتا ہے۔ حال ہی میں اس مضبوط رشتے کا ایک اور قدرتی ثبوت سامنے آیا ہے جس کے مطابق ماں کا بوسہ نومولود کو مختلف انفیکشنوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی ر کھتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک دل چسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماں کے چومنے سے چھوٹے بچوں میں کان اور گلے کے انفیکشن کاخطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے منہ میں ایسا بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو بچوں کو پیار کرنے کی صورت میں ان کے جسم میں منتقل ہوکر ان کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کر دیتا ہے۔