5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فالج کے مریضوں کو اب حرکت کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا
جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . برطانیہ کے طبی سائنسدان ایک ایسی چھوٹی چپ تیارکر رہے ہیں جسے فالج کے مریضوں کے دماغ میں لگا کر ان کے مفلوج جسم کو حرکت کرنے کے قابل بنایا جاسکے گا۔ ایک برطانوی یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی اس چپ کو انسانی دماغ کے متاثرہ حصے میں لگا دیا جائے گا جو اسے فعال کر کے فالج زدہ حصے کو پیغامات بھیجے گی۔ایک سینٹی میٹر بڑی اس چپ کی بدولت فالج کے مریض نہ صرف حرکت کر سکیں گے بلکہ ان کا مفلوج عضو بھی فعال ہوجائے گا۔