5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1395.63 اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1159.20فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ 89ہزار100اور اخراج ایک لاکھ49ہزار800کیوسک ہے اورئی منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 59ہزار915 اور اخراج40ہزارکیوسک ہے۔جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ2لاکھ35ہزارایکڑ فٹ ہے اورمنگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 24لاکھ 50ہزار ایکڑفٹ ہے۔