تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ، لندن سے پی آئی اے کی کمرشل پرواز سے پاکستان پہنچے ، وہ آج اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کریں گے ، ولیم ہیگ آج صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اور قائد مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف سے بھی ملیں گے، اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وہ کراچی بھی جائیں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری کے بعد وہ کاروباری برادری اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.