تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آسٹریلیا3سال میں افغانستان سے فوج واپس بلا لے گا،وزیر دفاع

جنگ نیوز -
کینبرا . . . آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ دو سے چار سال کے دوران افغانستان میں اپنی افواج کی تعداد کم کرے گا۔ آسٹریلوی وزیر دفاع جان فاکنر نے کہا کہ تین سال کے دوران افغانستان سے اپنی سینکڑوں افواج واپس بلائے گی۔ افواج کی کمی کا کوئی مقررہ وقت دیئے بغیر ان کا کہنا تھا کہ افغان افواج کو صوبے اورزگان میں مکمل سکیورٹی ذمہ داریاں سنھبالنے میں تین سال تک لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن کے پورے ہونے کے بعد آسٹریلیوی افواج صوبے میں نگرانی کرے گی۔ اور دو سے چار سال کے دوران اپنی افواج کی تعداد میں کمی کرے گی۔ آسٹریلیا کے پندرہ سو افواج افغان صوبے اورزگان میں موجود ہیں جس میں دو سو اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.