5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پہلا ون ڈے، انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
ساؤتھمپٹن . . . ایون مورگن کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے دی ۔ ساؤتھمپٹن میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 267 رنز بنائے ۔مائیکل کلارک 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جیمز ہوپس نے 34 رنز بنائے۔جیمز اینڈرسن، اسٹرٹ براڈ اور لیوک رائٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایک موقع پر انگلینڈ کے ابتدائی چار بیٹسمین ستانوے رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔اس موقع پر ایون مورگن نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو چار وکٹ سے فتح دلا دی۔انگلینڈ نے مقررہ ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر چار اوورز قبل حاصل کر لیا۔مورگن نے 85 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔