5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی جادوگر کے جان لیوا کرتب نے سب کو حیران کر دیا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . جادوگروں کے قصے صرف کہانیوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ آج بھی کئی لوگ جادو کے ذریعے نت نئے کرتب دکھا کر لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی جادوگر نے بھی انتہائی خطرناک کرتب دکھا کر لوگوں کو متحیر کردیا۔ آنند آکاش نامی اس جادوگر نے اپنے جسم کو زنجیروں میں جکڑ کے خود کو ایک لکڑی کے تابوت میں بند کرلیا جس کے بعد اسے مزید ایک اور ڈبے میں بند کر کے سڑک پر رکھ دیا گیا۔ اس کرتب میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اس ڈبے کوروندتے ہوے نکل جانا تھا، تاہم اس سے قبل کہ یہ ڈبہ ٹرک کے نیچے آتا آنند اس ڈبے سے باہر آگیا۔