تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی غیرمطبوعہ تصاویر کی پیرس میں نیلامی ہوگی

جنگ نیوز -
پیرس . . . آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی غیرمطبوعہ تصاویر رواں برس دسمبر میں پیرس میں نیلام کی جائیں گی۔ کچھ تصاویر میں مائیکل جیکسن کو پہلی بار چھوٹے بالوں میں دیکھا جاسکتاہے۔امریکا کے عالمی شہریت یافتہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی یہ تصاویر فرانسیسی فوٹوگرافر آرنو بانی نے 1999 میں کھینچیتھیں۔ جو اس برس کے آخر میں پیرس آکشن ہاؤس کی جانب سے فروخت کی جائیں گی۔ مائیکل جیکسن کے ان نایاب پورٹریٹ میں مائیکل جیکسن بلو آئی کے عنوان سے بھی ایک پورٹریٹ شامل ہے جس میں پاپ اسٹارکے چہرے پر افسردگی کے تاثرات نمایاں ہیں ۔پیرس آکشن ہاؤس کے مطابق ہر پورٹریٹ کی بولی کم سے کم ایک ہزار یوروز سے شروع ہونے کی امیدہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.