5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ میں نابینا افراد کے لیے ’سائٹ ٹچ‘ کیمرے کی تیاری
جنگ نیوز -
لندن . . . جنگ نیوز . . . سامنے نظر آنیوالے مناظر کو آپ آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں لیکن انہیں چھو کر ’دیکھنا‘ بظاہر ممکن نہیں تاہم جدیدسائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت اب یہ نا ممکن ممکن ہونے والا ہے۔ نابینا افراد کیلئے ایک ایسا Touch Singht کیمرا بنایا جا رہا ہے جس کی مدد سے وہ تصاویر اتار سکیں گے۔ اس کیمرے کو نابینا فوٹو گرافر اپنی پیشانی پر رکھے گا جس کے پیچھے بریل (Braillc) جیسی اسکرین لگی ہوتی ہے۔ بریل ابھرے ہوئے الفاظ کی وہ تحریر ہوتی ہے جسے انگلیوں سے محسوس کر کے نابینا افراد پڑھ لیتے ہیں۔ کیمرے کی پشت پر موجود اس بریل اسکرین پر وہ سہ جہتی منظر ابھر آتا ہے جو کیمرے کا لینس دیکھ رہا ہوتا ہے اور پیشانی پر اس منظر کے عکس کو محسوس کر کے فوٹوگرافر کیمرے کا بٹن دبا دیتا ہے۔ اس کیمرے میں نابینا فوٹو گرافر کی سہولت کیلئے تین سکینڈ دورانیہ کا ریکارڈ شدہ پیغام بھی نشرہوتا ہے جس کے ذریعہ اس کی سمت اور فاصلے کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے اور مناسب موقع پر بٹن دبانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ بھارت میں معذور افراد کیلئے فاصلے کی پیمائش کوئی مسئلہ نہیں ہوتی کیونکہ ان کی سماعت عام لوگوں سے بہتر ہوتی ہے۔ اس کیمرے کو ٹائم میگزین نے سال کی بہترین ایجاد قرار دیا ہے۔