تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ، بھارتی فوج کا کرنل ہلاک

جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران بھارتی فو ج کا ایک کرنل ہلاک ہوگیا ، بھارتی فوج کا جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق فوج مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑ ہ کے علاقے لولاب میں جنگجوؤں کے خلاف رات بھر سے آپریشن کر رہی ہے ۔ جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوج کا کرنل ہلاک ہو گیا ہے ۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کا جنگجوؤں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.