تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران کا لادن خاندان کے افراد سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار

جنگ نیوز -
تہران …اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر کا کہنا ہے کہ ایران نے القاعدہ تنظیم کے سربراہ کے اہلخانہ کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے ۔اسامہ کے چوتھے بیٹے عمر بن لادن نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران نے اپنے ہاں گذشتہ آٹھ برسوں سے مقیم بن لادن فیملی کے بیس افراد کو سعودی عرب کے علاوہ کسی تیسرے ملک بھیجنے کی شرط رکھی ہے ۔ عمر بن لادن نے بتایا کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کے کسی بھی بیٹے کو دہشت گرد قرار نہیں دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے میرے بھائیوں کو ایران سے نکلنے میں مدد دینے کا اظہار کیا ہے اور واشنگٹن نے انہیں خود امریکا آنے کی اجازت دینے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.