تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پیاز کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے کام یاب تجربات

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز… پیاز جہاں آنکھوں سے آنسو بہانے، خوراک کو مزیدار بنانے اور بطور دوا استعمال ہوسکتی ہے وہاں اس کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے کامیاب تجربات کیے جا چکے ہیں۔ پیاز سے بجلی کی تیاری کے حوالے سے امریکہ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ”اوکس نارڈ“ کیلی فورنیا میں کام کرنے والی کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس ماحول دوست توانائی سے سالانہ 7 لاکھ ڈالر کی بچت متوقع ہے۔ اس بچت کے ساتھ ساتھ ہر سال ماحول میں زہریلی گیسوں کے شامل ہونے کے عمل سے 30 ہزار ٹن تک زہریلی گیسوں میں کمی واقع ہو گی۔ اس ماحول دوست توانائی کی خبر کے ساتھ ہی کمپنی کیلئے ایک بات پریشانی کا باعث ہے کہ پیاز کا پانی نکالنے کے بعد پیاز کے باقی بچ جانے والے مادے کو کہاں پھینکا جائے یا اس کا کوئی دوسرا استعمال کیسے کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.