5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلحے کی ترسیل،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عالمی طاقتوں پرشدید تنقید
جنگ نیوز -
تہران…فارن ڈیسک…ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی طاقتوں پر بے قابو اسلحے کی ترسیل پرشدید تنقید کی ہے۔انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دنیا بھر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ برطانیہ اور جرمن کمپنیوں نے2008سے2010کے درمیان پاکستان کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کیا۔ایرانی ’پریس ٹی وی‘ نے ایمنسٹی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ،فرانس،چین،روس اور امریکا کی ٹرانسپورٹ کمپنیاں دیگر ممالک کو اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جس سے انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ بلغاریہ سے فرانس اور کینیا میں مشین گنیں اور اینٹی ائر کرافٹ گنز کے کارگو پہنچائے گئے جو کانگو کے تنازعے میں استعمال کیے گئے، جس سے2لاکھ20ہزار افراد بے گھر اور انتہائی زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔