تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلدیاتی الیکشن: 22اگست سے قبل شیڈول کا اعلان کردینگے، حکومت پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کویقین دلایاہے کہ22اگست سے پہلے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کااعلان کردیاجائیگا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یہ یقین دہانی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کرائی ۔عدالت کے روبرو لوکل کونسل ایسوسی ایشن اوربعض سابق ناظمین نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل اورایڈمنسٹریٹروں کے تقررکوچیلنج کررکھاہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ حکومت کابلدیاتی انتخابات نہ کرانا آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔گذشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے سات ر وز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرنے کی تاریخ سے آگاہ کرنے کاحکم دیاتھا تاہم آج سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سترہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اورآئندہ سماعت سے قبل تاریخ کااعلان بھی کردیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.