5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بیماریوں کے خلاف مدافعت میں کمی سے ’شیزوفرینیا‘ کا امکان،مطالعہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بیماریوں کے خلاف مدافعت میں کمی فرد کو شدید دیوانگی کے مرض ’شیزو فرینیا‘ میں مبتلا کر سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مرض جہاں جینیاتی وجوہات سے لاحق ہوتا ہے وہاں ماحولیاتی عوامل بھی اس کو متحرک کر سکتے ہیں۔ گوکہ شیزوفرینیا کی وجہ بننے والے مخصوص جینز کی نشاندہی ہو چکی ہے مگر یہ جینز اس وقت زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں جب قوت مدافعت میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورینا کے پروفیسر رویل اوفوف کی اس منفرد طبی تحقیق سے شیزوفرینیا کے علاج معالجے میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ طب کی دنیا میں مالیکیو میکنیزم کے ذریعے ان جینز کو متحرک ہونے سے روکا جا سکتا ہے جس سے اس مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ تحقیق دنیا کے 50 مختلف طبی مراکز کے تعاون سے مرتب کی گئی جہاں پر 2 ہزار663 افراد کے جینز کو سکین کیا گیا۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جنیاتی سطح پر فرق کو مدنظر رکھ کر عام لوگوں میں شیزوفرینیا کے متعلق قبل از وقت تشخیص ہو سکتی ہے۔