5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ججز تقرر ی : نئے طریقہ سے عدلیہ سیاست زدہ ہوگئی،حفیظ پیرزادہ کے دلائل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں آئین کی18ویں ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت کے دوران ججوں نے سیاسی جماعتوں کے اندر الیکشن ختم کرنے کی ترمیم کے حق میں ریمارکس دیئے ہیں ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے17رکنی بنچ نے18ویں ترمیم کے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو عبدالحفیظ پیرزادہ نے دلائل جاری رکھے ، عدالت نے انہیں اپنے دلائل آج مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ججز تقرر کے نئے طریقہ کار سے عدلیہ سیاست زدہ ہوگئی ہے اور ترامیم کو بغیر سوچے سمجھے منظور کیا گیا، جسٹس ناصرالملک نے ان سے پوچھا کہ ججز تقرر کے نئے طریقہ میں کیا صدر مملکت ، پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا پابند ہوگا ۔سیاسی جماعتوں میں الیکشن ختم کرنے کی آئینی ترمیم سے متعلق دلائل سننے کے دوران جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دیئے کہ بدنام زمانہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے پارٹی قائد کو اختیار دے کر سیاسی جماعتوں نے راستہ نکالا ہے ، جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں ، شخصیت کے گرد گھومتی ہیں اور شخصیت کو نکال دیا جائے تو کوئی جماعت نہیں رہتی۔