تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت، مسافر ٹرینوں میں تصادم سے ہلاکتوں کی تعداد70ہو گئی

جنگ نیوز -
کولکتا… بھارت کے صوبہ مغربی بنگال میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 70مسافر ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ سومترا موہن نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دو بجے ریاست بنگال کے ضلع بربھم کے سینتھیاپلیٹ فارم پر کولکتا سے آنے والی اتربنگا ایکسپریس تیز رفتاری سے پلیٹ فارم پر کھڑی وناچل ایکسپریس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں70مسافر ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ تصادم سے وناچل ایکسپریس کا جنرل کمپارٹمنٹ تباہ ہوگیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد پولیس، ایمبولینسیں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جار رہی ہے۔ استپال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی سر گرمیاں جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ مزید لاشیں اور زخمی ٹرینوں میں موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.