تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گال ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
گال …بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاحال شروع نہیں ہوسکا۔گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکن بیٹسمین چھائے رہے مگر دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا، گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل نہیں ہوسکا ۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں2 وکٹ کے نقصان پر256 رنز بنائے ہیں۔ یہ ٹیسٹ میچ سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن کے کیرئیر کا آخری میچ ہے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں800 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے مزید8 وکٹیں درکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.