5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: جہانگیر بدر کیخلاف دائر نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکی ایک احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹرجہانگیر بدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔قومی احتساب بیورو نے سینیٹرجہانگیر بدرکے خلاف دور وزارت میں ناجائز بھرتیوں اور پٹرول پمپوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزامات کے تحت ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے۔ آج وکیل استغاثہ اور وکیل صفائی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے،جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیااحتساب عدالت کی جانب سے سینیٹر جہانگیر بدر کے خلاف دائر ریفرنس میں آج شام تک فیصلہ آنے کا امکان ہے۔