تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ عشرے میں ڈرون کی صنعت میں55ارب ڈالر کا اضافہ متوقع

جنگ نیوز -
ماسکو…فارن ڈیسک…آئندہ دس برسوں میں ڈرون طیاروں کی صنعت میں55ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، ڈرون حملوں میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ 15شہری ہلاک ہوتے ہیں، جب کہ ڈرون فائٹر جیٹ سے دس گنا سستا ہے۔روس کے پہلے انگیریزی ٹی وی’آر ٹی‘ کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈرون طیاروں کی صنعت ترقی کر رہی ہے جس سے یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ مستقبل میں جنگوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ اسلحے تک آسان اور سستی رسائی شہریوں کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ڈروں طیاروں میں پائلٹ کی ضرورت نہیں ہوتی جس سے کسی فوجی کی ہلاکت کا خدشہ نہیں ہوتا۔ بین الاقوامی آزاد ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہر ایک دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ پندرہ بے گناہ شہری بھی ڈرون کا شکار ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر ڈرونز کی طلب نے جنگ کی بھوک میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دس برس میں اس صنعت میں55ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.