5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر4اے میں عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب واقع دکان پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان عمران جان زخمی ہوگیا۔اسے اسپتال لے جایاجارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اوردکانیں اور کاروبار بندہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول عمران کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا اور اس کیخلاف مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔