تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈگریوں کا معاملے پر قواعد ضوابط کی پیروی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

جنگ نیوز - اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت کی ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے میں قواعد اور ضوابط کی پیروی کی جائے اور اس میں کوئی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جو45منٹ سے زائد جاری رہی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی نے وزیر اعظم کو ڈگریوں کی تصدیق کے بارے میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے چند یونیورسٹیوں کی جانب سے عدم تعاون اور ان پر اور ان کے خاندان پر ڈالے جانیوالے دباؤ سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر جاوید لغاری نے ایچ ای سی کے جاری منصوبوں اور کمیشن کی مالی حالت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مختلف جاری منصوبوں کے بروقت تکمیل کیلئے جلد متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریں۔ ایچ ای سی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر جاوید لغاری کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق میں کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.