5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مگر مچھ کی جلد سے متاثر ہو کر ڈیزائن کر دہ لبا س کی نما ئش
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…جا پا ن میں آدم خور مگرمچھ کی جلد سے متا ثر ہو کر ڈیزائن کر دہ لبا س نما ئش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔فیشن ڈیزائنر نے اس لبا س کی تیاری میں مگر مچھ کی جلد کا استعما ل کیے بغیر اس لباس کو مکمل طور پرمگرمچھ کی جلد کا روپ دیا ہے۔ہیٹ ،کوٹ اور لانگ شوز پر مشتمل اس سوٹ کے کوٹ اور جوتوں کے اوپر سنہری رنگ سے مگر مچھ کے منہ کو بناکر مزید منفرد بنایا گیا ہے۔اس ایک سوٹ اور ہیٹ کے ساتھ ڈیزائنر نے مختلف رنگوں کی پا نچ جوتوں کی جوڑیا ں بھی نما ئش کے لئے رکھی ہیں۔