5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: رمضان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں منجمد کرنے کی تجویز کی حمایت
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے تاجروں نے رمضان المبارک میں ضروری اشیا کی قیمتیں موجودہ سطح پر منجمد کرنے کی صوبائی حکومتی تجویز کی حمایت کردی۔ کراچی ریٹیلز گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔فرید قریشی کا کہنا تھااشیا کی قیمتیں شہری حکومت کی مقرر کردہ پرائس لسٹ کے بجائے رمضان کے دوران موجودہ قیمت پر دستیات کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت رمضان المبارک میں آٹے ، چینی ، دالیں، گھی و تیل اور بیسن کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کی تجویز پر غور کررہی ہے تاکہ اس مبارک ماہ میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ نہ ہوسکے۔