تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسامہ کے خاندان کے 20 افراد ایران میں محصور ہیں ، عمر بن لادن

جنگ نیوز -
دبئی…جنگ نیوز… القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خاندان کے 20 افراد ایران میں محصور ہیں۔ایک عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی عثمان کی جانب سے چار روز قبل مجھے فون آیا تھا جس میں کہا تھا کہ کوئی ایسا تیسرا ثالث تلاش کیا جائے جو ہمیں ایران سے نکال کر اپنے ہاں پناہ دینے کو تیار ہو۔ عمر بن لادن نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے خاندان کے ممبران کا تہران چھوڑنے کا وقت آگیا ہے لیکن ان کے کاغذات اور پاسپورٹس کی نشاندہی اور انہیں وصول کرنے کے لیے ہمیں سعودی عرب کے علاوہ کسی تیسرے ثالث ملک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائیوں پر کسی بھی پارٹی کا فریق بننے کا کوئی الزام نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکانے انہیں اس سلسلے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.