تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پرتگال،مٹی کے مجسموں کی نمائش کا سالانہ فیسٹیول شروع

جنگ نیوز -
لزبن…سینٹرل مانیٹرنگ…ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ پرتگال کے جنوبی علاقے Algarve میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے جہاں کئی ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔ نایاب جانوروں، عظیم انسانوں اور عمارتوں کے یہ مجسمے اس سال بھی ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.