5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زیادتی کا شکار ہونیوالی نرس کا بیان کل ریکارڈ کرلیا جائیگا،شرمیلا فاروقی
جنگ نیوز -
کراچی …وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شر میلا فاروقی نے کہا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونیوالی نرس کا بیان کل ریکارڈ کرلیا جائیگااور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جناح اسپتال میں زیر علاج زیادتی کا شکار ہونے والی نرس میگدلین اشرف کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے متاثرہ نرس کو صدر آصف علی زرداری کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا سے بات کرتے ہو نے کہا کہ نرس اگر ہوش و حواس میں آگئی اور ڈاکٹر نے اجازت دی توکل تک اسکا بیان ریکارڈ کرلیا جائیگا۔ بیان اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا جائے گاجبکہ صدر پاکستان کی جاب سے بھی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل د یدی گئی ہے جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔