تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شدت پسندوں کیخلاف کوئی گواہی دینے نہیں آرہا، ارشد عبداللہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ارشد عبداللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں گرفتار شدت پسندوں کے خلاف گواہی دینے کیلئے کوئی سامنے نہیں آرہا۔ عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں وزیر قانون ارشد عبداللہ نے کہا ہے کہ گرفتار شدت پسندوں کو سزائیں دلوانا عدالتوں کا کام ہے اور اس دوران شدت پسندوں کی جانب سے ججزکو دھمکیاں بھی مل سکتی ہیں، تاہم عدالتوں نے ہر صورت اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ججز کوتحفظ فراہم کریں گے۔ ارشد عبداللہ نے کہا کہ شدت پسندوں کیخلاف ثبوت جمع کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.