تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مولانا صوفی کیخلاف جیل کے اندر سماعت ہوسکتی ہے،وزیر قانون خیبر پختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ارشد عبداللہ نے کہا کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی کیخلاف جیل کے اندر مقدمات کی سماعت ہوسکتی ہے۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون ارشد عبداللہ نے کہا کہ مولانا صوفی محمد کو29 جون کو مینگورہ میں عدالت کے سامنے پیش کرنا تھا تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہیں پیش نہیں کیا جاسکا۔ ارشد عبداللہ نے کہا کہ مولانا صوفی محمد کو مالاکنڈ لے جانے میں سکیورٹی کا اندیشہ رہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر کیخلاف جیل کے اندر مقدمات کی سماعت ہوسکتی ہے،تاہم یہ فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.