5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں مزید ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق
جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز… افغانستان میں مزیدایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں تشدد کے ایک واقعہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ رواں ماہ کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر40 ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصے میں مجموعی طور پر 55 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان میں مجموعی طور پر 103 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور یہ گزشتہ نو برسوں میں کسی ایک مہینے میں اتحادی افواج کی ہلاکت کی سب سے بڑی شرح تھی۔