5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈی جی خان:پولیس کی نگرانی میں لڑکی باپ کے ہاتھوں قتل
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی نگرانی میں لڑکی کو اس کے والد نے شک کی بنا پر خنجر کے وارکرکے قتل کردیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی جی خان میں ایم ایس آفس کے سامنے اللہ بخش نامی شخص نے اپنی انیس سالہ حاملہ بیٹی کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔ انیس سالہ صغری ٰبی بی نے گزشتہ ماہ عدالت کے ذریعے خلع لیا تھا جس پر ان کے والد اللہ بخش کو رنج تھا اور آج جب ان کی طبیعت بگڑی تو اسے اسپتال لایا گیا جہاں پولیس کی نگرانی میں لڑکی کو اس کے والد نے جنجروں کے دس وار کرکے قتل کردیا اور بعد میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔